Tuesday, September 17, 2024
HomeUrdu Newsملک بھر کے تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ، این...

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھولنے، مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رکھنے، رات 12 بجے تک ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ جاری رکھنے اور ان ڈور آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے16 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ این سی او سی کے مطابق تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گے جبکہ متبادل دن کلاسز ہوں گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مزید فیصلے صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس میں کیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی زیادہ شرح والے اضلاع میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ 21 ستمبر کو لیا جائے گا۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments