Wednesday, October 4, 2023
HomeUrdu Newsشیر سمیت کسی بھی جنگلی جانور کو قابو کرسکتی ہوں: رابی پیرزادہ...

شیر سمیت کسی بھی جنگلی جانور کو قابو کرسکتی ہوں: رابی پیرزادہ کا انکشاف

سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگلی جانور کو باآسانی اپنے قابو میں کرسکتی ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے ماضی میں وائلڈ لائف کی جانب سے کیس کرنے سے متعلق وضاحت پیش کی۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں کسی بھی قسم کے جنگلی جانور، شیر، سانپ، اژدھے یا پھر بھیڑیے کو باآسانی کنٹرول کر سکتی ہوں اور یہ ہنر مجھے خدا کی طر ف سے ملا ہوا ایک تحفہ ہے۔

مزید پڑھیے : ہیکر کی شیئر کردہ وائرل تصویر کس کی ہے ؟

سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے خلاف بغیر لائسنس کے جنگلی جانوروں کو رکھنے کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے جس کے باعث وہ تفصیلات شیئر کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا ‘میرے اپنے ذاتی جانور نہیں تھے، میں ایک پروگرام کے لیے گئی تھی تو وہاں میں نے دیکھا اور کہا کہ ان کے ساتھ تصاویر بنوا کر بھارتی وزیر اعظم مودی کو ڈراتی اور دھمکاتی ہوں، وہ ویڈیوز وائرل ہو گئیں اور وائلڈ لائف والوں نے مجھ پر کیس کر دیا’۔

رابی پیر زادہ کا کہنا تھا کہ ‘جب بھی آپ کے گھر سے کوئی سانپ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو آپ مجھے بلانا میں اسے آپ کے سامنے پرسکون کرکے دکھاؤں گی، تھوڑی دیر میں وہ میرے پاس صوفے پر سکون سے بیٹھا ہوگا‘۔

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری گاڑیوں پر لوگو لگانے کا کیا مقصد ہے؟

سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کے لیے حکومت گلگت بلتستان کا اہم فیصلہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے صوبے کے...

کراچی میں بادل برس پڑے

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش۔ تیز ہواؤں سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔ چائے اور پکوڑوں نے موسم...

قومی میڈیا فیلوشپ 2023 میں پہلی بار خواجہ سراء کی بطور صحافی انٹری

اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ پاکستان کے تعاون سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں چھ ستمبر سے جاری دس روزہ فیلوشپ منعقد کی گئی۔...

ایف آئی اے راولپنڈی کی کاروائی، ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد

راولپنڈی : ایف آئی اے کی مری روڈ میں پلازہ کے اندر کاروائی، پلازہ کی دیواروں میں ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد راولپنڈی نوربُرج...

مراکش میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 300 سے زائد ہلاکتیں

جمعہ کی رات مراکش میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔ سی این این کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ماراکیچ...

Most Popular