Wednesday, October 16, 2024
HomeUrdu Newsلاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر

لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی 336 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ فضائی آلودگی کے لحاظ سے پڑوسی ملک بھارت کا دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے جہاں فضائی آلودگی 340 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔ اس فہرست میں ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی 182 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کے مطابق بہاول پور 499 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں فیصل آباد 368 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، سندھ کا شہر میر پور خاص 339 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، لاہور چوتھے اور کراچی 8 ویں نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular