Thursday, December 5, 2024
HomeUrdu Newsلچکدار سولر پینل کیا ہیں اور نارمل سولر پلیٹ سے کیسے سستے...

لچکدار سولر پینل کیا ہیں اور نارمل سولر پلیٹ سے کیسے سستے ہیں؟

لچکدار سولر پینل کیا ہیں اور نارمل سولر پلیٹ سے کیسے منفرد ہیں؟

پچھلے کچھ دن سے پورے سوشل میڈیا میں کچھ ملتی جلتی سنسنی خیز پوسٹس شئیر ہوتی رہیں جس میں یہ کہا گیا کہ سولر پینلز کی مارکیٹ کریش کر گئی ، نئی فلیکسیبل سولر ٹیکنالوجی آگئی اور یہ انتہائی سستی ھے۔

روایتی استعمال ہونے والے سولر پینلز کے سستے ہونے کی بنیادی وجوہات کے بارے افواہوں کی بجائے درست حقائق جانئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فلیکسیبل یا لچکدار سولر شیٹ یا پینل کوئی ایک دم سے ہونے والی نئی ایجاد یا ٹیکنالوجی بلکل بھی نہیں ھے۔
بلکہ دہائیوں سے یہ بھی روایتی فریم اور شیشے والے پینلز کیساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے مراحل طے کرتی رہی ھے۔ یہ لچکدار سولر شیٹس یا پینلز دنیا بھر میں پہلے سے تیار کئے جارہے ہیں اور مخصوص جگہوں پر ان کا استعمال بھی ہو رہا ہے۔ چائینہ میں عرصہ دراز سے وسیع پیمانے پر اسکی پروڈکشن ہو رہی ھے۔

روایتی فریم والے سولر پینلز کے برعکس، لچکدار پینل شیٹ کی سطح حفاظتی شیشے یا دھات سے ڈھکی نہیں ہوتی۔ اس کے بجائے، یہ ایک پولیمر سے ڈھکا ہوا پینل ہے جو آسانی سے موڑا جاسکتا ہے۔ یہ پینل کو ہر ممکن حد تک پتلا اور ہلکا رکھتا ہے۔ اس فلیکسیبل سولر شیٹ کے شمسی سیلز کو بھی انتہائی باریک رکھا جاتا ھے تاکہ لچکداری حاصل ھو سکے۔

لچکدار شمسی پینل  سے مراد ہے کہ یہ سولر پینل لچکدار اور پورٹیبل ہوتے ہیں۔ ان کے ہلکے وزن کے باعث ڈیزائن اور آسان تنصیب کے عمل کے ساتھ، انہیں کئی ایپلی کیشنز میں استعمال کے لیے چنا جاتا ہے جن کے بارے میں شاید عام افراد کو اتنی معلومات نہیں ھوتی ہیں۔

تھن فلم سولر سیلز 30 سالوں سے استعمال میں ہیں۔ ان کا پہلا استعمال شمسی توانائی سے چلنے والے کیلکولیٹر میں تھا جو کہ زیادہ تر بچوں اور دفتری ملازمین  نے اپنی زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر استعمال کیا ہے۔ اس کے ابتدائی استعمال میں ایمارفیس سلیکون کی تھوڑی مقدار استعمال کی گئی تھی۔ مگر جوں جوں سسٹم اپ گریڈ کیا گیا اس کا ستعمال بھی مختلف اور گدید ہوتا گیا جیسا کہ عمارات میں استعمال ہونے والا انٹی گریٹیڈ  سسٹم، سولر فارمز، یا سولر گاڑیاں وغیرہ۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف / محفوظ پنجاب پروگرام

اس ٹیکنالوجی کو اس لیے لانچ کیا گیا تاکہ یہ روایتی بنیادی کرسٹلائن سلیکون ماڈیولز کو پیچھے چھوڑ سکے مگر بدقسمتی سے یہ ٹیکنالوجی زوال کا شکار ہے۔ زوال کی بنیادی وجہ کرسٹلائن سلیکان سولر پینلز کی قیمتوں کا مستقل طور پر یکساں رہنا ھے، اسی وجہ سے تھن فلم ٹیکنالوجی کو اپنی اصل قیمت سے بھی سستے داموں رہنا پڑا اور یوں اس کا مارکیٹ میں رہنا مشکل ہوتا گیا اور اس کا ستعمال کم سے کم تر ہوتا گیا۔ تاہم قیمت سے علاوہ اس کے دیگر کئی ایک فوائد بھی ہیں۔

تھن فلم سولر سیلز دوسری نسل کے سولر سیلز میں آتے ہیں جو کہ پلاسٹک کے سبسٹریٹ یا شیشے سے بنی دھات پر فوٹو وولٹک مواد کی ایک سے زیادہ پتلی فلم کی تہہ لگا کر تخلیق کیے جاتے ہیں۔ مختصرا یہ ایک ایسا پینل ہے جو اوسط مونو کرسٹل لائن یا پولی کرسٹل لائن سولر پینلز سے زیادہ پتلا ہے۔

تھن فلم پینلز میں ایک خاص تہوں والی ترتیب ہوتی ہے جو روشنی کو جذب کرنے کے لیے مختلف مواد کی تمام صلاحیتوں کو استعمال کرتی ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ متعلقہ سیلز اپنی کارکردگی کے معیار کو یوں ختم نا ہونے دیں جتنا کہ دوسرے ماڈل یا اقسام میں کسی سائے یا بادل میں آکر  اپنا معیار ختم کرتے ہیں۔

انکا منفی پہلو یہ ہے کہ لچکدار سولر پینلز کم کارگر ہوتے ہیں، روایتی پینلز کے مقابلے میں ان کی عمر کم ہوتی ہے اور سولر کی دوسری اقسام جیسا کہ پلیٹس کے مقابلے میں بہت زیادہ جگہ لیتے ہیں۔ یہ انہیں رہائشی مقاصد کے مقابلے تجارتی مقاصد کے لیے زیادہ موزوں بناتا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے سولر فارمز پتلے پینل سولر سیلز سے بنائے گئے ہیں۔ تاہم یہ کہنا بھی بہت ضروری اور اہم ھے کہ ٹیکنالوجی ناقابل یقین حد تک ورسٹائل ہے اور اس میں بڑی تعداد میں ایپلی کیشنز آچکی ہیں۔ اسے سولر پینل بنانے، انٹیگریٹڈ فوٹو وولٹکس بنانے، اور یہاں تک کہ کھڑکیوں پر لگائے جانے والے گلیزنگ میٹریل کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لچکدار سولر پینلز عرصہ دراز سے مختلف جگہوں پر کامیابی سے استعمال ہو رھے ہیں جہاں پر روایتی فریم شیشے والے سولر پینلز استعمال نہیں کئے جاسکتے ہیں۔
:جیسا کہ

 انٹرنیشنل سپیس سٹیشن
اونچی نیچی ترچھی چھتوں والی جگہوں میں
وہ جگہ یا چھت جہاں زیادہ وزن نا ڈالا سکتے
روڈ وہیکلز
بوٹس اور میرین شپس
کیمپنگ وغیرہ

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular