Wednesday, October 16, 2024
HomeUrdu Newsگرمیوں کا یہ موسم پاکستان کیلئے طویل ترین ہوسکتا ہے

گرمیوں کا یہ موسم پاکستان کیلئے طویل ترین ہوسکتا ہے

پاکستان میں گرمی🌡️ کی لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس کی شدت میں آنے والے دنوں کے دوران بتدریج اضافہ متوقع ہے۔یہ گرمی کی لہر تاریخی لحاظ سے بدترین ثابت ہوسکتی ہے جس دوران درجہ حرارت پنجاب کے اکثر علاقوں میں کئی روز تک 48 سے 50 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے جبکہ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 50 سے 52 ڈگری تک بھی ریکارڈ ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ گرمی کی لہر طویل ترین ثابت ہو سکتی ہے جو مئی کے اختتام تک جاری رہیگی۔

لاہور میں اگلے ہفتے درجہ حرارت لمبے عرصے کے بعد 47 سے 48 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جس کے سبب تمام پچھلے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشات لاحق ہیں جبکہ فیصل آباد اور ملتان میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔سندھ کے شہر لاڑکانہ، جیکب آباد، نواب شاہ، دادو، مہنجو داڑو اور سکھر میں درجہ حرارت 50 سے 52 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ بلوچستان کے علاقے تربت، سبی اور آوران میں پارہ 49 سے 50 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے جبکہ خیبر پختون خواہ کے شہر پشاور میں بھی درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب سندھ کی ساحلی پٹی بشمول کراچی اس تاریخی گرمی کی لہر کے اثر سے مستثنی رہے گی جہاں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری کے درمیان رہیں گے اور وقفے وقفے سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔ موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ گرمیوں کی یہ چھٹیاں يکم جون تا 14 اگست تک رہیں گی۔ رواں ماہ مئی کے آخر تک اوقات کار صبح 7 تا 11.30 بجےتک رہیں گے۔ حکومت پنجاب نے چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جبکہ سندھ میں یکم جون سے یکم اگست تک چھٹیاں متوقع ہیں۔ تاہم ابھی تک کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا ہے۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular