Friday, July 26, 2024
HomeUrdu Newsصحت کارڈ سے علاج کے متعلق اہم معلومات

صحت کارڈ سے علاج کے متعلق اہم معلومات

یکم جنوری سے آ پ کا شناختی کارڈ اب بطور صحت کارڈ تصور کیا جائے گا۔ صحت کارڈ سے دو طرح کے علاج ہوتے ہیں

ثانوی علاج
ترجیحی علاج

ثانوی علاج میں زچگی شامل ہے جس میں نارمل ڈیلیوری ، سی- سیکشن/ آپریشن ، زچگی کی پیچیدگیاں ، پیدائش سے پہلے چار بار معائنہ ، پیدائش کے بعد ایک بار معائنہ ، نوزائیدہ بچے کا ایک بار معائنہ ، اس میں داخلے سے ایک دن قبل کی ادویات اور ہسپتال سے اخراج کے بعد مزید پانچ دن کی ادویات بھی شامل ہیں ۔

ترجیحی علاج میں شامل بیماریاں

امراض قلب کا علاج
ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیوں کا علاج
حادثاتی چوٹیں یعنی ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کا علاج
سڑک کے حادثے کا علاج
دل ، جگر ، گردے پھیپھڑوں کا علاج
یرقان کا علاج
کالے یرقان کا علاج
کینسر کا علاج
اعصابی نظام کی جراحی
آخری درجے پر گردوں کی بیماری کا علاج


ترجیحی علاج میں ہسپتال کے اخراج کے بعد ایک بار مفت معائنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ وہ تمام بیماریاں ہیں جن کا علاج صحت کارڈ کے ذریعے ممکن ہے۔ مقرر کردہ ہسپتال میں پہنچتے ہی صحت سہولت پروگرام کا ۔نمائندہ ہسپتال کے اسقبالیے پر آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہوگا

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources. Contact us: info@ledetimes.com
RELATED ARTICLES

2 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments