Wednesday, September 18, 2024
HomeUrdu Newsدبئی میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے خوشخبری

دبئی میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے خوشخبری

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہفتہ وار تین تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری اداروں میں تعطیل ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شارجہ حکومت نے بتایا کہ ورکنگ ویک چار روزہ ہوگا، سرکاری دفاتر میں کام کا آغاز صبح ساڑھے 7 بجے اور دن کا اختتام ساڑھے 3 بجے ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں وفاق کے ماتحت سرکاری دفاتر میں اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کی گئی تھی جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔ اسی حکمنامے کے مطابق ریاستیں اپنے دفتری اوقات کا تعین کررہی ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نجی کمپنیاں اپنے طور پر دفتری اوقات طے کرسکتی ہیں۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments