Wednesday, April 24, 2024
HomeUrdu Newsمری آفت زدہ قرار، مزید ہلاکتوں کا خدشہ فوج اور ادارے طلب

مری آفت زدہ قرار، مزید ہلاکتوں کا خدشہ فوج اور ادارے طلب

مری میں برفباری میں پھنسے اب تک 21 سیاح شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے فوج اور سول آرمڈ فورسز کو بھی طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے پُرفضا مقام مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں لیکن اب بھی سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہیں۔ جاں بحق افراد میں پورے پورے خاندان شامل ہیں۔

پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور دفاتر سیاحوں کیلئے کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

مری میں فضائی آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ موسم بہتر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں جن میں مری میں برف میں پھنسے متعدد سیاحوں کی ہلاکت کا بتایا جارہا ہے۔ گلڈنہ روڈ پر 4 گاڑیوں سے 16 لاشیں ملی ہیں۔ ایک گاڑی میں موجود میاں بیوی اپنے بچوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اور ان کے اہل خانہ موجود تھے۔ اے ایس آئی تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔ ان کے گاڑی میں ان کے خاندان کے 7 سے 8 افراد سوار تھے۔ تمام افراد برف باری اور سردی میں جان کی بازی ہار گئے۔

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

لچکدار سولر پینل کیا ہیں اور نارمل سولر پلیٹ سے کیسے سستے ہیں؟

لچکدار سولر پینل کیا ہیں اور نارمل سولر پلیٹ سے کیسے منفرد ہیں؟ قصہ آخر ھے کیا۔۔۔۔۔؟؟؟ پچھلے کچھ دن سے پورے سوشل میڈیا میں کچھ...

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف / محفوظ پنجاب پروگرام

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف / محفوظ پنجاب پروگرام بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دینے کا فیصلہ پنجاب میں...

ٹویٹر سروسز کی عدم دستیابی کیسے عام لوگوں کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہے؟

پاکستان میں ٹویٹر صارفین پریشان، 48 گھنٹے بعد بھی سروس بحال نا ہوسکی پاکستان میں گزشتہ دو دن سے جاری سیاسی صورتحال کے پیش...

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں آئندہ دنوں میں شدید برفباری متوقع

اگلے 15 دنوں کے دوران ترکیہ سے پاکستان تک موسم سرما کا ایک انتہائی فعال مرحلہ متوقع ہے۔ اس دوران ترکیہ سے شروع ہوکر...

اسلام آباد ہائی الرٹ | 3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی الرٹ |  3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے اسلام آباد میں خودکش...

Most Popular