Friday, December 6, 2024
HomeUrdu Newsسوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصویر کس کی ہے ؟ ہیکر...

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصویر کس کی ہے ؟ ہیکر کا بڑا انکشاف

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصویر کس کی ہے ؟ ہیکر کا بڑا انکشاف

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر کا بہت چرچا کیا جارہا ہے۔ اس تصویر میں ایک نوجوان خاتون وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ تصویر شیئر ہونے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اس تصویر پر خوب بحث کی گئی۔ صارفین چاہے وہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں یا پھر صحافی برادران ہوں یا چاہے عام لوگ، سبھی اس تجسس میں نظر آئے کہ آخر یہ وزیراعلی کے ساتھ یہ لڑکی کون ہے ؟

یاد رہے یہ تصویر اس دوران شیئر کی گئی جب سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہی نہیں اس وقت ایک ہیکر کا بھی خوب چرچا کیا جارہا ہے جس نے پہلے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ لیک کی۔ یہی نہیں اس ہیکر نے عمران خان اور سائفر اسکینڈل پر بھی ڈیٹا لیک کیا۔ تو اس بار بھی ہیکر سے یہ بچ نا پایا کہ آخر کون ہیں یہ محترمہ ؟ اور ان کا جاننا کیوں ضروری ہے ؟

مزیدپڑھئے : 12 ربیع الاول کا خصوصی تحفہ

پہلے یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ اس تصویر کو لیکر چند بڑی بڑی شخصیات نے پرویز الہی کے ساتھ اس نوجوان لڑکی کے بارے کیا کیا اندازہ لگایا؟ ملک کی نامور صحافی گل بخاری اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں ، ماشالہ پرویز صاحب! آپ کی پوتی ہیں یا نواسی؟ اللہ لمبی عمر عطا فرمائے۔

ایک نجی چینل میں ٹاک شو کے دوران بتایا گیا کہ ہیکر کی دی گئی خفیہ معلومات شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت بھی ایک سازش کے تحت ہوئی۔ مرحوم کی پہلے ایک ویڈیو ریلیز کروائی گئی پھر قتل کرایا۔ یہی نہیں سابقہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بارے میں بھی ہیکر بہت سی معلومات دے گیا۔ ہیکر کی فراہم کردہ آڈیو لیکس کے مطابق بشری بی بی نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہی کی شادی جوان مریدنی سے کروا دیتی ہوں اس سے یہ ہمارے قبضے میں آجائے گا۔

مزید پڑھئے : اسحق ڈار اور ڈالر دونوں کی واپسی ؟

ہیکر کی ان فراہم کردہ معلومات کے بعد سے لے کر اب تک یہ تصویر بہت شیئر کی جارہی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی لڑکی وزیراعلی پرویز الہی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں تاہم تاحال یہ حتمی بات سامنے نہیں آئی۔ ہیکر نے اور بھی خفیہ معلومات کا انکشاف کیا جس کے بعد اپنا اکاونٹ ڈیلیٹ کرگیا۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular