جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقے آسمان منزہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *