Wednesday, October 16, 2024
HomeUrdu Newsپٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 123روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافے بعد نئی قیمت 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے سے 90 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16ستمبر سے ہوگا۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular