Friday, July 26, 2024
HomeUrdu Newsعازمین حج خبردار : نسوار رکھنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن

عازمین حج خبردار : نسوار رکھنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن

ریاض: سعودی حکومت نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے پاس سے نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا دی جائے گی۔

سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں اور اسی حوالے سے سعودی حکام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ وہ نسوار لے کر نہ آئیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

سعودی عرب کے احکامات پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ائیرپورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز بھی لگوا دیئے ہیں۔

دوسری طرف سعودی وزارت صحت نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ لازمی طور پر حفاظتی ٹیکے لگوا لیں۔ حج کے اجازت نامے شوال سے جاری کیے جائیں گے اور اجازت نامے کے لیے حفاظتی ٹیکے اور ویکسینیشن مکمل ہونا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ حج سیزن شروع ہونے سے 10 روز قبل حفاظتی ویکسین لگوانا لازم ہے

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources. Contact us: info@ledetimes.com
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments