Wednesday, October 4, 2023
HomeUrdu Newsمیٹھے آم کی پہچان کیسے کریں؟ اہم معلومات

میٹھے آم کی پہچان کیسے کریں؟ اہم معلومات

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور یہ اعزاز اس کے ذائقے کی وجہ سے اسے حاصل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اگر آم کا ذائقہ اچھا نہ ہو تو منہ کا ذائقہ بھی خراب ہو جاتا ہے۔

اب آم خریدتے ہوئے انہیں چکھ کر خریدنا تو ممکن نہیں ہوتا تو پھر اچھے اور میٹھے آم کیسے منتخب کریں؟

اچھی بات یہ ہے کہ پکے ہوئے آم کو منتخب کرنا اتنا مشکل بھی نہیں، بس چند چیزوں کا خیال رکھ کر آپ ہر بار بہترین پھل ہی اپنے گھر لے جا سکتے ہیں۔

میٹھے آم منتخب کرنے کے آسان ترین طریقے

آپ چھو کر پکے ہوئے آم تلاش کر سکتے ہیں۔

آم کو ہاتھ میں پکڑ کر نرمی سے دبا کر دیکھیں۔

اگر وہ آم پکا ہوا ہوگا تو دباؤ سے معمولی سا دب جائے گا، البتہ اگر وہ سخت ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ابھی وہ پوری طرح پکا نہیں۔

سونگھ کر دیکھیں

ایک اور آسان طریقہ آم کو سونگھنا ہے۔

مکمل پکے ہوئے آم کے اوپری حصے میں تیز اور میٹھی مہک ہوتی ہے جہاں ڈنڈی کا نکتہ موجود ہوتا ہے۔رنگ

جو آم پکے ہوئے نہیں ہوتے، ان میں عموماً خوشبو نہیں آتی یا بہت مدھم ہوتی ہے

رنگ

حقیقت تو یہ ہے کہ آموں کی رنگت اس کے میٹھے ہونے کی قابل اعتبار نشانی نہیں، ہوسکتا ہے کہ کچھ آم شوخ پیلے رنگ کے ہوں مگر پھر بھی پکے ہوئے نہ ہوں۔

آم کی مختلف قسموں کی رنگت بھی الگ ہوتی ہے تو اس طریقے سے اچھے آموں کا انتخاب ممکن نہیں۔

البتہ اگر آپ آموں کی مختلف اقسام سے اچھی طرح واقف ہیں تو پھر اس سے ضرور مدد مل سکتی ہے۔

ساخت

اگر آم بھرا ہوا اور فٹبال کی طرح گول ہے خاص طور پر ڈنڈی والے حصے میں تو یہ بھی پکے ہوئے آم کی نشانی ہوتی ہے۔

پتلے آم یا جھریوں والے چھلکے کے آم کو خریدنے سے گریز کریں۔

ویسے اگر آم پکے ہوئے نہ ہوں تو کمرے کے درجہ حرارت میں کچھ دن رکھنے سے وہ پک جاتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری گاڑیوں پر لوگو لگانے کا کیا مقصد ہے؟

سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کے لیے حکومت گلگت بلتستان کا اہم فیصلہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے صوبے کے...

کراچی میں بادل برس پڑے

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش۔ تیز ہواؤں سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔ چائے اور پکوڑوں نے موسم...

قومی میڈیا فیلوشپ 2023 میں پہلی بار خواجہ سراء کی بطور صحافی انٹری

اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ پاکستان کے تعاون سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں چھ ستمبر سے جاری دس روزہ فیلوشپ منعقد کی گئی۔...

ایف آئی اے راولپنڈی کی کاروائی، ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد

راولپنڈی : ایف آئی اے کی مری روڈ میں پلازہ کے اندر کاروائی، پلازہ کی دیواروں میں ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد راولپنڈی نوربُرج...

مراکش میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 300 سے زائد ہلاکتیں

جمعہ کی رات مراکش میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔ سی این این کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ماراکیچ...

Most Popular