Wednesday, October 4, 2023
HomeUrdu Newsبجلی کے بلوں میں ہو شربا اضافہ شہری پھٹ پڑے

بجلی کے بلوں میں ہو شربا اضافہ شہری پھٹ پڑے

بجلی کے بڑھتے بلوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا، عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ مہنگائی کے ہاتھوں عوام خودکشی کرنے پر مجبور۔

حکومتی نا اہلیوں اور اخراجات کا بوجھ عوام کب تک اٹھائیں گے ؟ مختلف شہروں میں اضافے کے خلاف شدید ہنگامے اور اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مشترکہ طور ہر بل نا دینے کا اعلان کیا گیا۔ جہلم میں عوام نے بجلی کے بل جلا کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ عوام کو بجلی کے بلوں میں آخر کیسے ریلیف ملے گا ؟  نگران حکومت کا بجلی کا بلوں میں شدید اضافے پر ہنگامی اجلاس بھی طلب۔

بجلی کے بلوں میں اضافے پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا۔ دو وقت کی روٹی پوری کریں یا بجلی کے بل ادا کریں؟ اپنے بچوں کو اسکول سے ہٹا لیا ہے۔ مہنگائی سے تنگ عوام کی حکمرانوں کو بدعائیں۔ مختلف شہروں میں سخت عوامی ردعمل بھی دیکھنے کو آیا۔ کہیں  واپڈا ملازمین کی دھلائی کی گئی تو کہیں سڑکیں بلاک کر کے عوام نے اپنے غصے کا اظہار کیا۔

راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا، پشاور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہریوں نے احتجاجاً بجلی کے بل جلائے اور دھرنا بھی دے دیا۔

بجلی میں زائد بلوں کے متعلق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔وزیراعظم آفس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی، صارفین کو بجلی بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری گاڑیوں پر لوگو لگانے کا کیا مقصد ہے؟

سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کے لیے حکومت گلگت بلتستان کا اہم فیصلہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے صوبے کے...

کراچی میں بادل برس پڑے

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش۔ تیز ہواؤں سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔ چائے اور پکوڑوں نے موسم...

قومی میڈیا فیلوشپ 2023 میں پہلی بار خواجہ سراء کی بطور صحافی انٹری

اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ پاکستان کے تعاون سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں چھ ستمبر سے جاری دس روزہ فیلوشپ منعقد کی گئی۔...

ایف آئی اے راولپنڈی کی کاروائی، ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد

راولپنڈی : ایف آئی اے کی مری روڈ میں پلازہ کے اندر کاروائی، پلازہ کی دیواروں میں ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد راولپنڈی نوربُرج...

مراکش میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 300 سے زائد ہلاکتیں

جمعہ کی رات مراکش میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔ سی این این کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ماراکیچ...

Most Popular