عمران خان کا بڑا قدم : ای کورٹ عدالتوں کا انعقاد

e court initiative by PM Imran Khan

وزیراعظم عمران خان کا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل جس سے اب فوری اور سستا انصاف فراہم ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ای کورٹ سے عدالتی کاروائی چلانا ایک خوش آئند قدم ہے۔ ای کورٹ کے ذریعے کاروائی میں معزز عدالت کے قیمتی وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوتی ہے۔ عدالت کی ای کورٹ سے کاروائی کورٹ کیسوں کو وقت میں نبٹانے میں معاون ثابت ہوگی۔ ای کورٹ کے تعارف اور کاروائی کامیاب طریقے سے عمل میں آنے پر عدلیہ اور حکومتی ادارے دادِ تحسین کے مستحق ہیں۔

شوکت خانم ٹرسٹ پر لوگوں کا اعتماد قائم ہے جوکہ ٹرسٹ دنیا میں منفرد اور واحد مفت کینسر کے علاج کا ہسپتال چلا رہی ہے۔ ایسے فلاحی منصوبے کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر سیاست کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے، عدالت سے امید ہے کہ وہ ایسے الزامات پر مثالی فیصلہ دے کر آئندہ کیلئے اس روایت کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان