Friday, December 6, 2024
HomeUrdu Newsفوج سے لڑائی پاگل پن ہوگا، میرے، شہباز اور اعظم سواتی کے...

فوج سے لڑائی پاگل پن ہوگا، میرے، شہباز اور اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا بھولنے کو تیار ہوں

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا فوج سے کوئی لڑائی نہیں، آگے بڑھنے کو تیار ہوں، ق لیگ کے پی ٹی آئی میں انضمام کی خواہش بھی ظاہر کر دی

ذرائع کے مطابق لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہ فوج سے لڑائی پاگل پن ہوگا، فوج سے کوئی لڑائی نہیں۔ مجھ پر حملہ ہوا، شہباز گل اور اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا سب کو معاف کر کے آگے بڑھنے کو تیار ہوں۔

سینیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں انضمام کی خواہش بھی ظاہر کر دی جب کہ مونس الہٰی کی بے انتہا تعریف کی۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں میڈیا چینل بند کرنے، صحافیوں کو نوکریوں سے نکالنے اور میڈیا سے زیادتیوں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular