Wednesday, October 4, 2023
HomeUrdu Newsزبردستی کورونا ویکسی نیشن کے خلاف سماعت، فیصلہ محفوظ

زبردستی کورونا ویکسی نیشن کے خلاف سماعت، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگانے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار جیوریسٹ فاؤنڈیشن کے وکیل ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ویکسین نہ لگوانے کے خلاف بہت ساری پابندیاں لگانے کا کہا گیا ہے، غریب اور مزدور طبقہ کے لوگ کوویڈ سے ڈرتے ہی نہیں، لوگوں نے ویکسین لگوائی ہیں اور ابھی بھی وہ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں، یہ عدالت بھی کورونا کی وجہ سے ایک ہفتے تک بند رہی، زبردستی ویکسینیشن سے لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری گاڑیوں پر لوگو لگانے کا کیا مقصد ہے؟

سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کے لیے حکومت گلگت بلتستان کا اہم فیصلہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے صوبے کے...

کراچی میں بادل برس پڑے

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش۔ تیز ہواؤں سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔ چائے اور پکوڑوں نے موسم...

قومی میڈیا فیلوشپ 2023 میں پہلی بار خواجہ سراء کی بطور صحافی انٹری

اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ پاکستان کے تعاون سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں چھ ستمبر سے جاری دس روزہ فیلوشپ منعقد کی گئی۔...

ایف آئی اے راولپنڈی کی کاروائی، ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد

راولپنڈی : ایف آئی اے کی مری روڈ میں پلازہ کے اندر کاروائی، پلازہ کی دیواروں میں ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد راولپنڈی نوربُرج...

مراکش میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 300 سے زائد ہلاکتیں

جمعہ کی رات مراکش میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔ سی این این کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ماراکیچ...

Most Popular