Site icon LEDE Times

زبردستی کورونا ویکسی نیشن کے خلاف سماعت، فیصلہ محفوظ

Islamabad Court decision upon COVID vaccination

اسلام آباد ہائی کورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگانے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار جیوریسٹ فاؤنڈیشن کے وکیل ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ویکسین نہ لگوانے کے خلاف بہت ساری پابندیاں لگانے کا کہا گیا ہے، غریب اور مزدور طبقہ کے لوگ کوویڈ سے ڈرتے ہی نہیں، لوگوں نے ویکسین لگوائی ہیں اور ابھی بھی وہ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں، یہ عدالت بھی کورونا کی وجہ سے ایک ہفتے تک بند رہی، زبردستی ویکسینیشن سے لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Exit mobile version