Thursday, March 28, 2024
HomeUrdu Newsڈھونڈوگے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

ڈھونڈوگے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

ڈاکٹر طاہر شمسی کا انتقال، پاکستان ایک عالمی پائے کے ماہر طبیب، ذہین سائنسدان اور ستارے سے محروم ہوگیا۔ شاید اکثر ہم وطن ناجانتے ہوں کہ ڈاکٹر صاحب ماہر سرطان ہونے کے ساتھ ملک میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے پہلےماہر اور کورونا کا بلڈ پلازما سے طریقہ علاج کے خالق بھی تھے۔ وطن کےاس مایہ ناز مسیحا کو پوری قوم کا سلام

ذرائع کے مطابق معروف ماہر امراض خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی گزشتہ چند روز سے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹر صاحب کو کچھ دن قبل برین ہیمرج ہوا تھا جس کے بعد ان کی سرجری کی گئی مگر حالت سنبھل نا سکی۔ کچھ دن وینٹی لیٹر پر رہے مگر طبیعت سنبھل نا سکی اور منگل کی صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

خاک میں ڈھونڈتے ہیں سونا لوگ
ہم نے سونا سپردِ خاک کیا

ایک عہد تمام ہوا۔ وہ مسیحا جس نے کویڈ کی پہلی لہر میں جب کوئی علاج ممکن نہیں تھا، کرونا کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کو کامیابی سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں متعارف کروایا۔ پاکستان میں 1996 میں پہلی بار بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کروایا۔ انہوں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 650 کامیاب آپریشن اور 100 سے زائد تحقیقی مضمون لکھے۔ شان پاکستان ڈاکٹر طاہر شمسی کو انکی خدمات کے اعتراف میں 2016 میں امریکی ڈاکٹروں نے لائف ٹائم کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا۔ ڈاکٹر طاہر شمسی نے 2011 میں خون کے متعلق بیماریوں کے علاج کیلئے این آئی بی ڈی قائم کیا۔ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے لاہور میں علاج کے دوران حکومتی بورڈ کے رکن بھی رہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کی کاوشوں کی بدولت بون میرو ٹرانسپلانٹ اور خون کے دیگر کینسر کا علاج ممکن ہوسکا۔ ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کراچی میں دفن کردیا گیا۔ ہزراوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نواز شریف سمیت دیگر ملکی رہنماوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعائے خیر کی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف / محفوظ پنجاب پروگرام

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف / محفوظ پنجاب پروگرام بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دینے کا فیصلہ پنجاب میں...

ٹویٹر سروسز کی عدم دستیابی کیسے عام لوگوں کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہے؟

پاکستان میں ٹویٹر صارفین پریشان، 48 گھنٹے بعد بھی سروس بحال نا ہوسکی پاکستان میں گزشتہ دو دن سے جاری سیاسی صورتحال کے پیش...

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں آئندہ دنوں میں شدید برفباری متوقع

اگلے 15 دنوں کے دوران ترکیہ سے پاکستان تک موسم سرما کا ایک انتہائی فعال مرحلہ متوقع ہے۔ اس دوران ترکیہ سے شروع ہوکر...

اسلام آباد ہائی الرٹ | 3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی الرٹ |  3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے اسلام آباد میں خودکش...

اداکارہ حاجرہ خان کی نئی آنے والی کتاب میں عمران خان کے بارے میں سنگین انکشافات

اداکارہ حاجرہ خان کی کتاب افیون کہاں اگتی ہے کی اسلام آباد میں تقریب رونمائی کتاب میں اداکارہ حاجرہ خان کی طرف سے عمران خان...

Most Popular