Thursday, December 5, 2024
HomeUrdu Newsچوہدری پرویز الہی اعتماد کے ووٹ میں کامیاب، وزیراعلی پنجاب برقرار

چوہدری پرویز الہی اعتماد کے ووٹ میں کامیاب، وزیراعلی پنجاب برقرار

وزیراعلٰی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی اتحادی حکومت پنجاب اسمبلی سے اپنے وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ دلوانے میں کامیاب ہو گئی۔ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کیلئے 186 ووٹ پڑے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اجلاس کے دوران ووٹنگ ختم ہونے کے بعد اعلان کیا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کو اعتماد کے ووٹ کیلئے کل 186 ووٹ ملے، یوں چوہدری پرویز الہٰی پنجاب کے وزیر اعلٰی برقرار رہنے میں کامیاب ہو گئے۔
اعتماد کے ووٹ کیلئے ووٹنگ سے قبل پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی گئی، دوران اجلاس اسمبلی میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔

مزید پڑھئے: شیر سمیت کسی بھی جنگلی جانور کو قابو کرسکتی ہوں: رابی پیرزادہ

اعتماد کے ووٹ کی قرارداد میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت کی جانب سے پیش کی گئی ہے، اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ آج اعتماد کے ووٹ کی قرارداد کے علاوہ کوئی بزنس نہیں ہوسکتا، ایوان میں پانچ منٹ کے لیے ایوان سے باہر موجود ارکان کو بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں، بعدازاں وقت مکمل ہونے پر ایوان کے دروازے بند کردیے گئے۔

میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کی تعداد ایوان میں 187 ہے، ارکان چوہدری پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کریں گے، ایک نوٹس دے کر اعتماد کے لیے رائے شماری کروائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد پوری ہے جبکہ اپوزیشن کا مورال ڈاؤن ہے، اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا اور کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کااجلاس12بج کر5منٹ تک ملتوی کیا گیا،تاریخ تبدیل ہونےکےباعث اجلاس چندمنٹ کےلیےملتوی کیاگیا۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular