Friday, April 19, 2024
HomeUrdu Newsمحمد حفیظ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد حفیظ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی کرکٹرمحمد حفیظ نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اورٹی 20 کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اورٹی 20 سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے محمد حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ 18 سال کے کرکٹ کیرئیر میں محمد حفیظ نے55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور119ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ محمد حفیظ نے 32 مرتبہ مین آف دا میچ اور 9 بارمین آف دا سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ محمد حفیظ نے 32 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی قیادت کی6 ون ڈے اورٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ تاہم محمد حفیظ فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ محمد حفیظ پی ایس ایل میں لاہورقلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ فخرکے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وہ 18 سال پاکستان کے سبز رنگ کی کٹ زیب تن کرنے پر خوش قسمت اور فخر محسوس کرتے ہیں۔ محمد حفیظ نے اپنے اہلخانہ، ساتھی کرکٹرز،سپورٹ اسٹاف اورپاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چئیرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے محمد حفیظ کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محمدحفیظ نے بھرپورانداز سے کرکٹ کھیلی اورانٹرنیشنل کرکٹ میں طویل کیرئیربنانے کے لئے انتھک محنت کی۔ پاکستان کرکٹ میں محمد حفیظ شاندارشراکت پران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

لچکدار سولر پینل کیا ہیں اور نارمل سولر پلیٹ سے کیسے سستے ہیں؟

لچکدار سولر پینل کیا ہیں اور نارمل سولر پلیٹ سے کیسے منفرد ہیں؟ قصہ آخر ھے کیا۔۔۔۔۔؟؟؟ پچھلے کچھ دن سے پورے سوشل میڈیا میں کچھ...

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف / محفوظ پنجاب پروگرام

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف / محفوظ پنجاب پروگرام بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دینے کا فیصلہ پنجاب میں...

ٹویٹر سروسز کی عدم دستیابی کیسے عام لوگوں کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہے؟

پاکستان میں ٹویٹر صارفین پریشان، 48 گھنٹے بعد بھی سروس بحال نا ہوسکی پاکستان میں گزشتہ دو دن سے جاری سیاسی صورتحال کے پیش...

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں آئندہ دنوں میں شدید برفباری متوقع

اگلے 15 دنوں کے دوران ترکیہ سے پاکستان تک موسم سرما کا ایک انتہائی فعال مرحلہ متوقع ہے۔ اس دوران ترکیہ سے شروع ہوکر...

اسلام آباد ہائی الرٹ | 3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی الرٹ |  3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے اسلام آباد میں خودکش...

Most Popular