Tuesday, September 10, 2024
HomeUrdu Newsزیادہ بچوں کی حامی کیوں ؟ حریم شاہ نے وجہ بتا...

زیادہ بچوں کی حامی کیوں ؟ حریم شاہ نے وجہ بتا دی

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ کی آئندہ زندگی کے بارے جانئے چند چٹ پٹی باتیں

حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران حریم اور بلال شاہ نے شادی اور بچوں کی تعداد سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران بلال شاہ نے میزبان سے یہ بھی کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہیں حریم شاہ جیسی باکردار اور باحیا بیوی ملی، یہ ان کے والدین کی دعا کا صلہ ہے کہ حریم جیسی بیوی ملی۔ میزبان نے سوال کیا کہ وہ کتنے بچوں کی خواہش رکھتے ہیں جس پر حریم کے شوہر کا کہنا تھا کہ بچے صرف دو ہی اچھے۔

تاہم یہی سوال جب حریم شاہ سے پوچھا گیا تو انھوں نے ایک دو کے بجائے بچوں کے لیے پوری کرکٹ ٹیم کی خواہش کا اظہار کیا۔ حریم نے زیادہ بچوں کی خواہش سے متعلق وضاحت پیش کی کہ چونکہ وہ عورتیں خوش نصیب ہوتی ہیں جن کے زیادہ بچے ہوتے ہیں اسی لیے میری بھی خواہش ہے کہ میرے بھی زیادہ بچے ہوں۔

بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ حق حریم کو دیا ہے اسی لیے حریم ہی فیصلہ کریں گی کہ ان کے بچوں کے نام کیا ہوں گے جبکہ اس حوالے سے حریم نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھیں گی کیوں کہ ناموں کا انسان کی شخصیت پر گہرا اثر ہوتا ہے۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments