سانحہ اے پی ایس کو 7 سال بیت گئے مگر زخم آج بھی تازہ

0
80
APS Attack Peshawar Tragedy

ہم تمہیں نہیں بھولے

سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی 7ویں برسی آج منائی جارہی ہے، افسوسناک واقعہ 16 دسمبر 2014 کو صبح 10:30 بجے آرمی پبلک سکول پشاور میں پیش آیا تھا جب ۔دہشتگردوں نے 132 معصوم بچوں سمیت 148 افراد کو شہید کیا اور 110 زخمی کیے۔ آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشتگردوں کی بربریت سے انسانیت کانپ گئی۔ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کو اس کرب ناک سانحہ کی یاد دلاتا ہے جب بزدل شر پسند عناصر نے ہماری قوم کے مستقبل نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا۔ پاک آرمی کے جوانوں کی فوری کارروائی پر 7 دہشتگرد اسی وقت جہنم واصل ہوئے۔ آج بھی پوری قوم غمزدہ اور لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

اے پی ایس حملے میں بچ جانیوالوں نے بندوق کا جواب قلم سے دیا۔ آج سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے پشاور میں قران خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وہ ظلم نہیں بھولے ، وہ شہادت نہیں بھولے
معصوم فرشتوں کی وہ عبادت نہیں بھولے
بارود کے شعلے، وہ تڑپتے ہوئے بچے
ہم لوگ ابھی تک وہ قیامت نہیں بھولے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here