Thursday, November 21, 2024
HomeUrdu Newsارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری مسترد

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری مسترد

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو10فیصد ایڈہاک الاؤنس نہیں ملے گا ، تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنےکا فیصلہ کفایت شعاری مہم کاحصہ ہے ، ایف بی آرکا ڈیٹا ہیک کیا گیا،زیادہ ترڈیٹا محفوظ رہا، پاکستان میں اگلے سال فائیوجی لانچ کردیں گے۔

دوردرازعلاقوں میں مواصلاتی نظام رائج کرناوزیراعظم کاعزم ہے، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے میں ترمیم کی اجازت دیدی ہے، اپوزیشن جہاں بھی الیکشن ہارتی ہے توکہتی ہے دھاندلی ہوئی ، ن لیگ کے رہنما الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانونی ترمیم متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصداضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو10فیصد ایڈہاک الاؤنس نہیں ملے گا ، تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنےکا فیصلہ کفایت شعاری مہم کا حصہ ہے ، ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی سے متعلق امور پر بات ہوئی ہے ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے ای وی ایم پر بھی بریفنگ دی۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular