Saturday, December 21, 2024
HomeUrdu Newsمحکمہ موسمیات : آئندہ دنوں میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات : آئندہ دنوں میں موسم کی صورتحال

حکمہ موسمیات نے خشک سردی کے خاتمے کی نوید سنادی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے ۔آج سے منگل تک پنجاب، بلوچستان، سندھ میں بادل برسیں گے۔ علاوہ ازیں آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج مطلع ابر آلود موسم سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھا ئی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان، لاہور، بہاولپو، ملتان، ساہیوال، بہاولنگر ، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں پر برف باری کا امکان بتایا گیا۔ صبح سویرے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular