Wednesday, October 16, 2024
HomeUrdu Newsدفاعی چیمپین سلطانز کو شکست : لاہور قلندر پہلی مرتبہ چیمپین بن...

دفاعی چیمپین سلطانز کو شکست : لاہور قلندر پہلی مرتبہ چیمپین بن گئی

پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار فتح اپنے نام کرلی۔ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین تھی۔

دفاعی چیمپین سلطانز کو شکست: لاہور قلندر پہلی مرتبہ چیمپین بن گئی۔ پورے ملک میں، خاص طور پر زندہ دلان لاہور کی سڑکوں پرخوب رش بھی دیکھنے کو ملا۔ کرکٹ کے متوالے بہت پرجوش دکھائی دیئے اور پی ایس ایل میں کامیابی پر رنگا رنگ آتش بازی کا بھی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ جیت کے بعد لوگ ساری رات سڑکوں پر جشن مناتے اورخوشی کا مظاہرہ کرتے رہے۔

لاہور قلندرز کے کھلاڑی کافی پرجوش ، عاقب بھائی عاقب بھائی کے بلند نعرے۔ فائنل ٹرافی قلندرز ٹیم کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کے نام

پی ایس ایل فائنل میں کس نے کتنا اسکور کیا ؟؟

پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔

محمد حفیظ نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ ہیری بروک نے 41، ڈیوڈ ویزے نے 28،
عبداللہ شفیق نے 14، کامران غلام نے 15 اور ذیشان اشرف نے 7 رنز بنائے۔ پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ میں آصف آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز کے بلے باز جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے۔اوپنرز شان مسعود اور کپتان رضوان اس بار اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلواسکے۔شان مسعود 19 اور رضوان صرف 14 رنز ہی بنا سکے
رائیلی روسو 15، امیر عظمت 6 اور آصف آفریدی ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت ٹم ڈیوڈ اور خوشدل کے درمیان 51 رنزکی شراکت داری قائم ہوئی مگر وہ بھی ملتان سلطانز کو کامیابی نہیں دلواسکی۔

ٹم ڈیوڈ 27 جب کہ خوشدل شاہ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پوری ٹیم 20 ویں اوورز میں صرف 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین جب کہ محمد حفیظ اور زمان خان نے بالترتیب 2/2 وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل فائنل تقریب

پی ایس ایل 7 فائنل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا، جس میں سب سے قیمتی کرکٹر اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل 7 کے دوران انہوں نے47 چوکے اور 9 چھکے جڑنےسمیت 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس دوران انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 9 شکار کیے۔
لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور بہترین بولر قرار دیا گیا ہے۔ فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے جبکہ شاداب خان نے 6.47 کے اکانومی ریٹ سے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔

خوش دل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈراوربہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ انہوں نے ایونٹ میں 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اسی طرح لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا۔ پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا۔ امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ تمام ایوارڈز کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔

کھلاڑیوں کو ملنے والے ایوارڈز کی رقم

پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)

امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7، راشد ریاض (3.5 ملین روپے)

بیٹرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، فخر زمان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)

باؤلرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (3.5 ملین روپے)

وکٹ کیپرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)

بیٹریز فیلڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، خوش دل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular