Monday, September 9, 2024
HomeUrdu Newsایف آئی اے راولپنڈی کی کاروائی، ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد

ایف آئی اے راولپنڈی کی کاروائی، ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد

راولپنڈی : ایف آئی اے کی مری روڈ میں پلازہ کے اندر کاروائی، پلازہ کی دیواروں میں ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد

راولپنڈی نوربُرج پلازہ مری روڈ پر جاری ایف آئی اے اور سیکیورٹی اداروں کیجانب سے نجی پلازہ میں چھاپہ مارا گیا۔ کاروائی کے دوران تہہ خانے سے کنکریٹ میں بنے خفیہ بڑے لاکرز برآمد ہوئے۔ خفیہ لاکرز سے 9 ارب روپے مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی بشمول ریال، ڈالر اور دیگر کرنسی کا انکشاف ہوا۔

پلازہ کی بیسمنٹ سے ہاوسنگ سوسائٹی مالکان اور زمینوں کےکاروبار سمیت مبینہ طور پر میڈیا انڈسٹری سے وابسطہ شخصیات کے مبینہ طور پر ڈمپ شدہ کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی وملکی کرنسی و لاکرز برآمد ہوئے۔ ٹیم کو گنتی کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کاروباری شخصیت نے مقامی پلازہ میں نجی بینک قائم کررکھا تھا۔ پلازہ سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل سیف برآمد کر لیے گئے، ایف آئی اے نے دیگر اداروں سے مدد طلب کرلی، ذرائع

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments