ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ، سوات، شانگلہ اپر دیر اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، اس کے علاوہ نوشہرہ اور چترال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 180 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم لوگ خوف و ہراس کے مارے گھروں سے باہر آ گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5.3 شدت کا زلزلہ
By web desk
0
105
Previous article
Next article
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
- Advertisment -