Wednesday, October 16, 2024
HomeUrdu Newsصدر پاکستان کی گوادر آمد، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر بات...

صدر پاکستان کی گوادر آمد، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر بات چیت

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے ہمراہ گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔ گوادر میں دورے کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر سمیت بلوچستان بھر کے مختلف امور سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں باڈر ٹریڈ، ماہی گیروں کے مسائل، سی پیک منصوبوں سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو، وفاق وزیر میرین افیئرز سید علی زیدی ،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین، میشر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سمیت دیگر صوبائی اور وفاقی احکام شریک ہوئے۔

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی زیر صدارت گوادر میں اجلاس کے دوران لی گئی فوٹیج

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و صوبائی صدر پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان قاسم خان سوری اور گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے پاکستان تحریکِ انصاف گوادر کے وفد نے ملاقات کی، پاکستان تحریکِ انصاف کے عہدیداروں نے اس موقع پر دونوں رہنماؤں سے مختلف سوالات کیے جن کے تفصیلی جوابات بھی دیے گیے۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular