Thursday, November 21, 2024
HomeUrdu Newsآئندہ ہفتے موسم کی صورتحال

آئندہ ہفتے موسم کی صورتحال

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ، آج سے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث آج سے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ کراچی میں جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشو ں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوا ہے جس کے باعث اکثر علاقوں میں کم و تیز بارشوں کا امکان ہے جو سات جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور ۔ ملتان ۔ گجراوالہ اور فیصل آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں بھی بادل کھل کر برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular