Thursday, April 18, 2024
HomeUrdu Newsآئندہ 48 گھنٹوں کی موسم صورتحال، کہیں طوفانی ہوائیں تو کہیں شدید...

آئندہ 48 گھنٹوں کی موسم صورتحال، کہیں طوفانی ہوائیں تو کہیں شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری

اگلے 48 گھنٹوں کی تفصیلی پیشگوئی ملک کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواوں کے طاقتور سلسلے کی آمد متوقع ہے۔

مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ آج دوپہر یا سہ پہر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا. جو وہاں 20 مارچ کی شام تک موجود رہیگا. اور پھر ختم ہوجائے گا۔
سلسلے کی سب سے زیاده شدت اور پھیلاؤ آج رات اور کل ہوگی. اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بالائی اور کچھ وسطی خیبرپختونخوا اسلام آباد آزاد کشمیر اور شمال مغربی پنجاب میں تیز آندھی چلنے گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، کچھ مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

https://twitter.com/ledetimes/status/1504903281662910464?s=20&t=VBt0Zvrpg2jJuckpkb7ntg

خیبرپختونخوا

آج سے 20 مارچ کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اور کچھ وسط مشرقی اضلاع جن میں پشاور بونیر کوہاٹ مالاکنڈ دیر چار باغ چترال کالام دروش ہنزه پاراچنار کوہستان بٹگرام سوات ایبٹ آباد شانگلہ ہری پور مردان صوابی چارسده مانسہره نوشہره اور گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں, کہیں کہیں یا بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے. زیاده تر امکانات آج شام رات اور کل ہیں. اس دوران چند ایک مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی ممکن ہے۔

خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر برف باری ممکن ہے. جبکہ بارش کی مقدار کی بات کی جائے تو شمالی علاقوں جن میں بٹگرام چترال دیر دروش چارباغ کالام بشام ایبٹ آباد مالاکنڈ وغیره کے علاقوں میں بہت اچھی بارش متوقع ہے۔ جہاں بعض علاقوں میں 50 ملی میٹر یا اس زیاده بارش ممکن ہے۔ بنوں ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ممکن ہے جبکہ ٹانک ڈیره اسماعیل خان ڈویژن میں محض اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے طوفان بننے کے معمولی سے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیئے: پیسے دینا حکومتوں کا کام ہوتا ہے، عثمان بزدار اکثریت کھوچکے، عمران خان پرآرٹیکل 6 لگتا ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

پنجاب

اس سلسلے کے زیر اثر آج شام سے 20 مارچ کی صبح کے دوران اسلام آباد راولپنڈی اٹک چکوال کلر کہار کلر سیدان تلہ گنگ اور دیگر شمال مغربی پنجاب کے اضلاع میں بیشتر علاقوں میں یا کہیں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری تیز آندھی اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ بالائی پنجاب کے دیگر نیچے والے علاقوں میں کوئی خاص امکانات نہیں صرف اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے طوفان کی ڈیویلپمنٹ ہوسکتی ہے۔ وه بھی سازگار حالات ہونے کی صورت میں جس کے واضح اور حتمی امکانات نہیں مگر اس دوران پنجاب انتہائی شمال مشرقی علاقوں میں بھی جن میں جہلم گجرات سیالکوٹ نارووال کھاریاں وغیره شامل ہیں. گرج چمک اور بارش ہوسکتی ہے۔

آزاد کشمیر

کوٹلی بھمبھر مظفر آباد ہٹیاں بالا برنالہ باغ پلندری سمیت آزاد کشمیر کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے. اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کے بھی امکانات ہیں. شمالی آزاد کشمیر کی بلند پہاڑیوں پر برف باری ممکن ہے۔ بارش کی مقدار جنوبی آزاد کشمیر میں کم جبکہ وسطی اور بالائی میں بہت اچھی رہے گی۔ آندھی اور ژالہ باری کے زیاده امکانات جنوبی اور مغربی علاقوں میں ہیں۔

گلگلت بلتستان

آج سے 20 مارچ کے دوران اسکردو چلاس گوپس سمیت تمام اضلاع میں اچھی بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں اس سلسلے سے کوئی امکانات نہیں تاہم اس سلسلے کے بعد ملک میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی کمی متوقع ہے۔

احتیاط

اگلے 36 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا انتہائی شمال مغربی پنجاب اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر آندھی کی رفتار 50 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جانے ژالہ اور باری اور تیز بارش ممکن ہے. عوام سے
اختیاطی تدابیر اختیار کرنے کی گزارش ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

لچکدار سولر پینل کیا ہیں اور نارمل سولر پلیٹ سے کیسے سستے ہیں؟

لچکدار سولر پینل کیا ہیں اور نارمل سولر پلیٹ سے کیسے منفرد ہیں؟ قصہ آخر ھے کیا۔۔۔۔۔؟؟؟ پچھلے کچھ دن سے پورے سوشل میڈیا میں کچھ...

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف / محفوظ پنجاب پروگرام

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف / محفوظ پنجاب پروگرام بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دینے کا فیصلہ پنجاب میں...

ٹویٹر سروسز کی عدم دستیابی کیسے عام لوگوں کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہے؟

پاکستان میں ٹویٹر صارفین پریشان، 48 گھنٹے بعد بھی سروس بحال نا ہوسکی پاکستان میں گزشتہ دو دن سے جاری سیاسی صورتحال کے پیش...

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں آئندہ دنوں میں شدید برفباری متوقع

اگلے 15 دنوں کے دوران ترکیہ سے پاکستان تک موسم سرما کا ایک انتہائی فعال مرحلہ متوقع ہے۔ اس دوران ترکیہ سے شروع ہوکر...

اسلام آباد ہائی الرٹ | 3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی الرٹ |  3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے اسلام آباد میں خودکش...

Most Popular