Saturday, December 21, 2024
HomeUrdu Newsکراچی میں بادل خوب برسے، گرمی اور حبس ٹوٹنے سے موسم خوشگوار

کراچی میں بادل خوب برسے، گرمی اور حبس ٹوٹنے سے موسم خوشگوار

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں درمیانی درجے کی بارش رپورٹ کی گئی ہے۔ ملیر، کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی شدت کچھ علاقوں میں زیادہ بتائی گئی جس سے سڑکوں پر پانی بھی جمع ہوگیا۔ بارشں سے موسم کی شدت میں گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے اکژ مقامات میں آج بارش ہوسکتی ہے۔ گرج چمک کے بادل شہر کے کئی مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں۔ جیسا کہ توقعات کے مطابق آج سندھ کے کئی علاقوں میں مون سون کی درمیانی سے موسلادھار بارش ہوئی تھی۔ گزشتہ روز بھی خاص طور پر تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، کیٹی بانڈر اور ملحقہ علاقوں میں بادل خوب برسے۔ کراچی والوں نے مون سون کی ایک اور بارش دیکھی جہاں شمالی اور وسطی علاقوں میں اچھی بارش ہوئی جبکہ جنوبی حصے خشک رہے۔

حکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آج سکھر، کشمور ، خیر پور ، لاڑکانہ، دادو ،بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی، جیکب آباد، شکار پور، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص اور سانگھڑ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین تجزیے کے مطابق سائیکلونک سرکولیشن اس وقت ہندوستانی گجرات کے علاقے اور بحیرہ عرب کے قریب موجود ہے۔ جیسا کہ 18 جولائی کو خلیج بنگال پر انتہائی سازگار حالات میں بننے والا کم دباؤ ‘ڈپریشن’ میں شدت اختیار کر گیا ہے اور خلیج بنگال سے اس گردش کو معاون نمی بھی فراہم کر رہا ہے۔ ان حالات کے تحت 20 جولائی کو سندھ کے کئی علاقوں میں مزید درمیانی سے موسلادھار بارشوں کی توقع ہے۔ خاص طور پر تھرپارکر، نگرپارکر، بدین ضلع، ٹھٹھہ، سجوال، کیٹی باندر اور کئی ملحقہ علاقوں میں جبکہ سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بھی اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کی سماجی میڈیا پر شیئر کی گئی رپورٹ کے مطابق کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس کیے جانے والا کئے جانے والا درجہ حرارت 45 سے 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ دوپہر تک تھنڈر سیل شہر سے تھوڑا دور بننے کی توقع ہے اور یہ تھنڈر سیل شہر کے مختلف حصوں کو ہلکے سے درمیانے درجے کی بارش کے ساتھ متاثر کر سکتے ہیں، جب کہ کچھ خاص حصوں پر بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے سٹی، گڈاپ، ڈمبا گوٹھ، تیسر ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، سکیم 33، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں مختصر وقت کے لئے تیز بارش کے 40-50 فیصد تک امکانات ہیں۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular