Friday, July 26, 2024
HomeUrdu Newsاسلام آباد ہائی الرٹ | 3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا...

اسلام آباد ہائی الرٹ | 3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی الرٹ |  3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے اسلام آباد میں خودکش حملے کے خدشات ہیں جس کے پیش نظر اسلام آباد میں تین بڑی یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں قائداعظم یونیورسٹی، ایئر یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد شامل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے یونیورسٹیوں میں خود کش حملے کے خدشات ہیں۔ انٹیلی جینس الرٹس کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں خاتون کو بمبار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت اسکیورٹی ہائی الرٹ ہے تاہم کسی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے یونیورسٹیوں کو بند کیا گیا ہے۔ حکام کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابی جلسوں اور پبلک مقامات پر عوامی رش اور بڑے اجتماع سے روکنے کیلئے وفاقی دارلحکومت میں اقدامات کیے گئے ہیں۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources. Contact us: info@ledetimes.com
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments