اسلام آباد ہائی الرٹ | 3 بڑی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے اسلام آباد میں خودکش حملے کے خدشات ہیں جس کے پیش نظر اسلام آباد میں تین بڑی یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں قائداعظم یونیورسٹی، ایئر یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد شامل ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے یونیورسٹیوں میں خود کش حملے کے خدشات ہیں۔ انٹیلی جینس الرٹس کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں خاتون کو بمبار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت اسکیورٹی ہائی الرٹ ہے تاہم کسی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے یونیورسٹیوں کو بند کیا گیا ہے۔ حکام کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابی جلسوں اور پبلک مقامات پر عوامی رش اور بڑے اجتماع سے روکنے کیلئے وفاقی دارلحکومت میں اقدامات کیے گئے ہیں۔