Wednesday, October 4, 2023
HomeUrdu Newsپشاور خودکش دھماکہ : 30 افراد شہید 120 سے زائد زخمی

پشاور خودکش دھماکہ : 30 افراد شہید 120 سے زائد زخمی

پشاور خودکش دھماکہ : 30 افراد شہید 120 سے زائد زخمی، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔ اسلام آباد بھی اسکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے شہادتوں کی تعداد 30 ہو گئی جبکہ 120 سے زائد زخمی ہیں۔ جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے کی گئی ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈںگ اسپتال کے مطابق متعدد زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد کی چھت گر گئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے کے وقت مسجد میں نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جبکہ پولیس لائنز میں ایک ہزار سے زائد نفری موجود تھی۔ پولیس لائنز میں سی ٹی ڈی اورایف آر پی پولیس ہیڈکواٹرہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کے لیے خون کی اشد ضرورت ہے، جس کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی جانب سے اپیل کی جا رہی ہے۔

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھا دی گئی ہے، سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، اسلام آ باد میں ناکوں اورعمارتوں پرسنائپرزتعینات ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری گاڑیوں پر لوگو لگانے کا کیا مقصد ہے؟

سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کے لیے حکومت گلگت بلتستان کا اہم فیصلہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے صوبے کے...

کراچی میں بادل برس پڑے

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش۔ تیز ہواؤں سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔ چائے اور پکوڑوں نے موسم...

قومی میڈیا فیلوشپ 2023 میں پہلی بار خواجہ سراء کی بطور صحافی انٹری

اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ پاکستان کے تعاون سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں چھ ستمبر سے جاری دس روزہ فیلوشپ منعقد کی گئی۔...

ایف آئی اے راولپنڈی کی کاروائی، ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد

راولپنڈی : ایف آئی اے کی مری روڈ میں پلازہ کے اندر کاروائی، پلازہ کی دیواروں میں ڈالرز سے بھرے خفیہ لاکرز برآمد راولپنڈی نوربُرج...

مراکش میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 300 سے زائد ہلاکتیں

جمعہ کی رات مراکش میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔ سی این این کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ماراکیچ...

Most Popular