Tuesday, December 3, 2024
HomeUrdu News!!!کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر۔۔۔

!!!کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر۔۔۔

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر !!! کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی۔

ویسٹ انڈیز کیمپ سے مزید پانچ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج ہونے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سے مشروط کیا گیا تھا۔ ایک جانب ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے تو دوسری جانب ‏دونوں بورڈز نے کورونا کیسز کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کے بعد ون ڈے ‏سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ون ڈے سریز ملتوی کرنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کا مشترکہ ہے اور اب ون ڈے سیریز جون 2022 ‏میں شیڈول کی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آج رات وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔ جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کورونا ‏مثبت آیا ہے وہ قرنطینہ مکمل کر کے روانہ ہوں گے تاہم کچھ دنوں پہلے دورہ نیوزی لینڈ بھی کورونا کے خدشات کی بنا پر منسوخ ہوا تھا مگر بعد میں ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والی کرکٹ سیریز کو منسوخ کرانے کے پیچھے بین الاقوامی ہاتھ ملوث تھے۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular