Tuesday, December 3, 2024
HomeUrdu Newsاومی کرون دنیا کیلئے بڑھتا چیلنج | ہزاروں پروازیں منسوخ

اومی کرون دنیا کیلئے بڑھتا چیلنج | ہزاروں پروازیں منسوخ

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے سبب ہفتے کو 4500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی جبکہ ہزاروں پروازوں کو تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ پروازوں کی ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ویئر کے مطابق دنیا بھر میں کم از کم 2000 پروازیں کرسمس کے دن منسوخ ہوئیں جن میں سے لگ بھگ 700 پروازوں کا تعلق امریکا آنے یا جانے والوں میں سے تھی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 1500 سے زائد پروازوں کو اومی کرون ویریئنٹ کے باعث تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ فلائٹ ویئر کے مطابق جمعے کو لگ بھگ 2400 پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ تقریباً 11 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، سائٹ کے مطابق آج اتوار کو بھی 600 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پائلٹس، فضائی عملہ اور دیگر اسٹاف یا تو بیمار ہو گئے ہیں یا وہ قرنطینہ میں ہیں جس کے باعث متعدد ایئر لائنز کو اپنی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ فلائٹ ویئر کے مطابق یونائیٹڈ ایئر لائنز نے جمعہ اور ہفتہ کو لگ بھگ 200 پروازیں منسوخ کیں جو کہ طے شدہ فلائٹس کی 10 فی صد تھیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملک کی آٹو موبائل ایسوسی ایشین کے تخمینوں کے مطابق تقریباً 11 کروڑ افراد مختلف ذرائع سے 23 دسمبر سے 2 جنوری کے درمیان سفر کرنے والے تھے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 فی صد زیادہ تھے۔ تاہم یہ سارے منصوبے اومیکرون کی تشخیص سے پہلے بنائے گئے تھے جو کہ امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular