Thursday, November 21, 2024
HomeUrdu Newsالیکشن کمیشن کا فواد چوہدری اوراعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا فواد چوہدری اوراعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران ای سی پی نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق ای سی پی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کے الزام مسترد کردیے اور انہیں نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای سی پی نے وفاقی وزراء سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے، نوٹس کے بعد مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔ وفاقی وزرا نے ای وی ایم پر اعتراضات کے بعد الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے تھے۔ اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن پر پیسے لینے سمیت سنگین الزامات لگائے۔ مزید یہ کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر خود کو پارلیمان سے بلند سمجھتے ہیں۔

ای سی پی اعلامیے میں کہا گیا کہ نوٹس کے ذریعے اعظم سواتی سے الیکشن کمیشن پر عائد الزامات کے ثبوت مانگے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے پریس بریفنگ میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزام تراشی کی، دونوں وزراء کو نوٹس جاری کیے جائیں گے تاکہ مزیدکارروائی کی جاسکے۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular