Friday, December 6, 2024
HomeUrdu Newsچیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع، حکومت نے آرڈیننس لانے کا...

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع، حکومت نے آرڈیننس لانے کا عندیہ دیدیا

وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ابھی ایکسٹینشن دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، توسیع دینے کے حوالے سے بات ضرور ہو رہی ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب کی تقرری کے لیے آئین کی شق سکس بی ون کے تحت وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہونی چاہیے، قانون میں ترمیم آرڈیننس کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے، قانون کے حوالے سے ہفتے تک فیصلہ ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے مشاورت ہو گی، چیئرمین کے حوالے سے ایکٹ آف پارلیمنٹ ضرورآئے گا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی پرفارمنس بہت اچھی ہے، چیئر مین کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوجائے گا۔ فروغ نسیم کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ نیب کے پراسیکیوٹرجنرل اصغر حیدر بہت زبردست کام کر رہے ہیں، پراسیکیوٹراصغرحیدرایکسٹنشن نہیں لینا چاہ رہے تھے۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular