Thursday, November 21, 2024
HomeUrdu Newsپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اضافے کی تجویز ہے۔

پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے مطابق تیار کی گئی ہے، پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔

قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16ستمبر سے ہوگا۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular