Site icon LEDE Times

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور بل گیٹس کی ایوان صدر میں ملاقات

arif-alvi-meeting-with-bill-gates

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین ولیم ہنری گیٹس کی ایوان صدر میں ملاقات ، صدر مملکت نے ہلال پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے پر بل گیٹس کو مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی کے ساتھ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی آج اسلام آباد ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات انتہائی پرسکون ماحول میں ہوئی جس میں کافی موضوعات زیر بحث رہے۔ صدر پاکستان نے دوران ملاقات بل گیٹس کے پولیو کے متعلق اقدامات کو سراہا۔ اس دوران بل گیٹس سے یہ بھی کہا کہ گذشتہ سال پاکستان میں پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم آئندہ سال کیلئے بھی یوں ہی پولیو کے متعلق اقدامات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

علاوہ ازیں ماں بچہ اور صحت پروگرام پر بھی دونوں رینماوں کے درمیان بات ہوئی۔ اس دوران صدر عارف علوی نے ماں بچہ اور صحت کے متعلق حکومتی اقدامات سے بل گیٹس کو آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان ماں اور بچے کی غذائی ضرویات کے متعلق احساس پروگرام کے تعاون سے کامیابی سے اقدامات کر رہا ہے۔ صرف یہی نہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ بھی زیر بحث رہا۔ پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے اور مائیکروسافٹ کے ساتھ شاندار تعاون کا بھی منتظر ہے۔

پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت زیادہ مدد کر سکتی ہے۔ صدر پاکستان عارف علوی اور بل گیٹس نے دنیا میں بڑھتی ہوئی دولت کے تفاوت پر حالیہ کتابوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بل گیٹس کے فلاحی کاموں نے صاحب ثروت لوگوں کے لیے سماجی مقاصد کے ساتھ کام کرنے اور اس عدم مساوات کو کم کرنے کا راستہ بنایا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے پولیو کے خاتمے کے لیے فراہم کی جانے والی امداد کو نا صرف سراہا بلکہ صدر پاکستان نے مسٹر ولیم ہنری گیٹس کو پولیو کے خاتمے اور پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان سے نوازا۔ یہ تقریب آج ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین، جو کہ دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیں، ملک سے اس وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے جائزے میں بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، اعلیٰ حکام اور سفارتی کور کے ارکان موجود تھے۔

Exit mobile version