Site icon LEDE Times

پاکستان کی حکمرانی ناقص ہے، ہم یہاں کچھ نہیں کر سکتے: مفتاح اسماعیل

Miftah Ismail PMLN

بجلی کے بلوں میں شدید اضافہ پر مفتاح اسماعیل کا پروگرام نیا پاکستان میں ردعمل

بجلی کے بل زیادہ آنے پر قصوروار موجودہ نگران وزیراعظم نہیں ہیں۔ ہم پچھلے 20 سے 30 سال سے اصلاحات نہیں کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بجلی کے بل انتہا سے بڑھ چکے ہیں۔ پاکستان کی حکمرانی ناقص ہے، ہم یہاں کچھ نہیں کر سکتے۔

گردشی قرضے کا مسئلہ مشرف کے دور سے لے کر اب تک ہے۔ گردشی قرضہ ہرسال بڑھتا جا رہا ہے۔ ٹیرف بڑھانا اصلاحات نہیں ہوتا نجکاری کرنا اصلاحات ہوتا ہے۔ 200 یونٹس والے صارفین کیلئے آئی ایم ایف سے بات کی تھی تو وہ مان گیا تھا۔

حکومت اب بھی 200 سے 300 یونٹس تک کے صارفین کے ٹیکس کم کر سکتی ہے۔کم از کم 300 یونٹس تک کے گھریلو صارفین کے ٹیکس کم کئے جاسکتے ہیں۔ بلوں کے معاملے پر اگر آئی ایم ایف سے بات کرلیں، تڑی نا لگائیں تو  وہ مان جائیگا۔ مفتاح اسماعیل

Exit mobile version