وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں شکست کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں شکست کی وجوہات سمیت غیر تسلی بخش نتائج کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخا بات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور پشاور کے نتائج کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے کے حوالے سے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بڑے شہروں میں امیدواروں کا چناو اور ووٹرز کے ساتھ پارٹی قائدین کا رویہ بھی رپورٹ میں شامل ہو گا۔