Friday, December 27, 2024
HomeUrdu Newsنادرا کا نیا ڈیجیٹل سسٹم متعارف، شناختی کارڈ کے ذریعے تمام معلومات...

نادرا کا نیا ڈیجیٹل سسٹم متعارف، شناختی کارڈ کے ذریعے تمام معلومات کا حصول

نادرا کی جانب سے شہریوں کو نئی سہولیات کی فراہمی کیلئے نیا سسٹم تیار کیا گیا ہے۔ چوری کی گاڑی، جعلی شناختی کارڈ، فیملی ہسٹری سمیت شہریوں کو دیگر مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے سسٹم تیار کر لیا ہے جس سے مجموعی طور پر شہری اہم معلومات ایس ایم ایس کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہری 8521 پر گاڑی کا چیسیز نمبر بھیج کر بذریعہ ایس ایم ایس یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ گاڑی چوری کی تو نہیں ہے ؟ 7000 پر ایس یم ایس کرکے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ ان کے نام پر کوئی جعلی شناختی کارڈ تو نہیں بنا ہوا۔ 8300 پر ایس ایم ایس سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ شہری کا نام ووٹر لسٹ میں ہے کہ نہیں۔ اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پربھیج کر یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ اس نمبر پر اب تک کتنی موبائل سمیں جاری کی گئی ہیں۔ اپنے شناختی کارڈ کے نمبر سے پہلے اے-ٹی-ایل لکھیں اور اس کے بعد اسپیس کے بعد شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 9966 پر ایس ایم ایس کرنے سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ آپ ٹیکس فائلر ہیں یا نہیں ؟۔ اس کے علاوہ 8009 پر اپنا شناختی کارڈ بھیج کر آپ اپنی فیملی ہسٹری بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ 1166 شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اب شہری کورونا کے خلاف لگائی جانے والی ویکسین خوراک کے متعلق بھی تمام معلومات لے سکیں گے۔

صحت کارڈ پروگرام سے علاج کے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular