Site icon LEDE Times

شعبان کا چاند نظر آگیا

Shaban Moon sighted in Pakistan Islamic Month Islamic Calendar 2023

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، یکم شعبان 22 فروری بروز بدھ کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ کی چھت پر منعقد ہوا، جب کہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق پاکستان میں شعبان المعظم 1444 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ یکم شعبان 22 فروری 2023 بروز بدھ اور شب برات 7، 8 مارچ کی درمیانی شب کو ہو گی، وزارت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سید مشاہد حسین، حافظ عبدالقدوس سمیت محکمہ موسمیات اور دیگر کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

Exit mobile version