Site icon LEDE Times

لیگی رہنما اسحاق ڈار کی وطن واپسی، سینیٹر کا حلف اٹھا لیا

Ishaq Dar Return to Pakistan and Taking oath as Senator

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا۔

اسحاق ڈار کی حلف برداری کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صورتحال کو قابو کرنے کے لیے سیکیورٹی کو طلب کیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں۔ تحریک انصاف کے ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ زاٹھا کر اسحاق ڈار کے خلاف احتجاج کیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اسحاق ڈار کی نشست کے پاس جا کر بھی احتجاج کیا۔

مزید پڑھئے : شہیدِ محرابِ نبوی۔۔!حضرت عمر فاروق ؓ کی سطوت و عظمت

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار کا آج ایوان میں پہلا دن ہے اور حلف اٹھانے پر ہم اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ اس ایوان کا تقدس رکھا ہے، اس لیے اس ہاؤس کے تقدس کا خیال رکھیں، احتجاج جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے آئین اور قانون کے تحت حلف اٹھایا ہے۔ اس ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری ہے جبکہ آپ کو تنقید کا حق ہے لیکن حقائق کو مسخ نہ کریں۔

ایوان میں پہنچنے سے قبل اسحاق ڈار نے کہا کہ روپے کی قدر کا نیچے گرنا بہت بڑا چیلنج ہے، کل رات کو ہم پہنچے ہیں اور ڈالر 10 روپے نیچے آگیا اور 10 روپے ڈالر نیچے آنے کا مطلب ہے کہ ایک ہزار 350 ارب روپے قرضے کم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے تاہم معیشت بہتر کرنے کے لیے پوری کوشش کریں گے جس کی ماضی میں بھی کوشش کی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ کوئی مصنوعی نہیں ہوتا بلکہ ن لیگ کا کریڈٹ ہے کہ ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا۔ میں کل رات پہنچا ہوں تو روپے۔ ڈالر کے مقابلے 9 روپے کی کمی ہوئی۔ 24 گھنٹوں میں قرضوں میں 1350 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اسحاق ڈار

مزید پڑھئے : ٹرانس جینڈر ایکٹ کیا ہے ؟ اسلام میں اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

Exit mobile version