Saturday, December 21, 2024
HomeUrdu Newsچار گولیاں لگیں، ٹھیک ہوتے ہی پھر نکلوں گا: عمران خان

چار گولیاں لگیں، ٹھیک ہوتے ہی پھر نکلوں گا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آپریشن کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔ کہتے ہیں کہ انہیں مارنے کی کوشش کی گئی اور چار گولیاں لگیں۔،ٹھیک ہوتے ہی پھر نکلوں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے مارنے کی کوشش کی گئی،ایک روز پہلے پتہ چل گیا تھا مجھے وزیر آباد یا گجرات میں مارنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ کی تفصیل آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی،اگلے روز پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی گئی،اراکین پارلیمنٹ کی منڈی لگی ہوئی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اراکین کو خریدنے کیلئے چوری کا پیسہ لگایا گیا،ہم نے عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے لوگوں کو نہیں خریدا،سب نے سمجھا تحریک انصاف کی قبر کھودی گئی ہے۔

مزید پڑھئے : ارشد شریف قتل تحقیقات: سلمان اقبال کا کیس میں مدد کیلئے پاکستان آنے سے انکار

عدم اعتماد کے بعد لاکھوں لوگ احتجاج کرنے کیلئے باہر نکلے، پاکستانی قوم نے وہ کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا،10اپریل کو جس طرح لوگ سڑکوں پر نکلے میں حیران ہو گیا، مجھے عوام اسلئے ووٹ دیتے ہیں کہ لوگ ان سے تنگ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وہ کہتے ہیں ہم نیوٹرل ہو گئے ہیں، نیوٹرل کا کوئی بھی مطلب لے لیں، مجھے عوام میں ہی واپس جانا تھا، عوام نے جتنی پذیرائی دی، اس پر حیران ہوں۔

25مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی، ہمارا لانگ مارچ روکنے کیلئے انہوں نے گھروں میں گھس کر تشدد کیا، انہوں نے ہماری حکومت میں 3 لانگ مارچ کئے، کیا ان کے لئے لانگ مارچ جائز اور ہمارے لئے حرام ہے؟ قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ان کا پلان تھا کہ عمران خان پر حملہ کریں اور اسے مذہبی رنگ دے دیں گے۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular