Site icon LEDE Times

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں آئندہ دنوں میں شدید برفباری متوقع

Child-carrying-woods-in-northern-pakistan-during-winter-season-to-keep-them-warm

اگلے 15 دنوں کے دوران ترکیہ سے پاکستان تک موسم سرما کا ایک انتہائی فعال مرحلہ متوقع ہے۔ اس دوران ترکیہ سے شروع ہوکر شام، فلسطین، لبنان، عراق، ایران، افغانستان، پاکستان، ہمالیہ کے پہاڑوں اور جموں کشمیر کے علاقوں میں شدید برف باری اور سردی کی لہر متوقع ہے۔

 اس دوران اردن کے پہاڑی علاقوں، سعودی عرب اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی برف باری بھی ہو سکتی ہے۔

 کربلا اور نجف کے مقدس مقامات پر بھی ایک غیر معمولی برف باری کا مرحلہ متوقع ہے۔ یہ مقامات گرمی کے موسم میں بہت گرم مقامات ہیں ان علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ ان علاقوں میں آخری بار بہت ہی غیر معمولی برف باری فروری 2020 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

Exit mobile version