Site icon LEDE Times

اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake in Pakistan Islamabad KPK

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز سلام آباد سے 68 کلومیٹر دور کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے کی طرف بتایا گیا۔ اسلام آباد، پشاور اور بونیر کے علاوہ چترال، سوات، مینگورہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 216 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ ابھی تک زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم لوگ خوف و ہراس کے مارے گھروں سے باہر آ گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

Exit mobile version