Tuesday, December 3, 2024
HomeUrdu Newsبیجنگ اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، وزیراعظم عمران خان کی بطور...

بیجنگ اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، وزیراعظم عمران خان کی بطور عالمی رہنما شرکت

جمعہ کو بیجنگ کے نیشنل اسٹیڈیم میں اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا رنگا رنگ انعقاد ہوا جس میں عالمی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان جو کہ حالیہ چین کے چار روزہ دورے پر ہیں ، جمعرات کو ہی چین میں پہنچے۔ چین کے دورے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور جمعہ کی شام کو بیجنگ سرمائی اولمپکس کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

جمعہ کو بیجنگ کے نیشنل اسٹیڈیم میں اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا رنگا رنگ انعقاد ہوا جس میں پاکستان کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ پاکستانی ٹیم کی شرکت کے دوران وزیراعظم عمران خان اور ان کے ہمراہ ساتھیوں نے اپنی اپنی نشست سے کھڑے ہو کر ٹیم پاکستان کیلئے تالیاں بجائیں اور حوصلہ افزائی کی۔ جب پاکستانی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہراتے ہوئے پریڈ کی تو وزیراعظم عمران اور ان کا وفد اپنی نشستوں سے اٹھ کر تماشائیوں کے ساتھ پاکستان کے اسکواڈ کے استقبال میں شامل ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن اسٹیڈیم میں اگر چین کے بعد کسی ٹیم کیلئے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی، عام چینی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ تالیاں اسی جذبے کا اظہار ہیں۔

سرمائی اولمپکس میں شریک پاکستانی دستے کی آمد پر وزیراعظم عمران خان اور انکے ہمراہ وفاقی وزرا نشست سے کھڑے ہو کر ٹیم کیلئے تالیاں بجاتے ہوئے

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular